سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کر لی۔
انصار عباسی نے سیکریٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پوری قوم معرکۂ حق ایوارڈ کی حق دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔