• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس پر اس کی شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید