• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرأت، عظیم قربانی پر 488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے۔

8 جوانوں کو ستارۂ جرأت، 5 کو تمغۂ جرأت، 24 کو ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔

 45 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغۂ امتیاز ملٹری دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبد الرحمٰن شہید کو تمغہ جرأت سے نوازا گیا۔

شہید لانس نائیک اکرم اللّٰہ، سپاہی عدیل اکبر اور کیپٹن علی حسن کو بھی تمغۂ جرأت  سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ستارۂ جرأت پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود شامل ہیں۔

اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق کو بھی ستارہ جرأت  عطاء کیا گیا۔

اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد کو بھی ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید