• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہنے سے پاور ہاؤسز بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسکردو میں موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

سدپارہ روڈ ڈیم سائیڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوئی، سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا اور پاور ہاؤسز بند ہو گئے۔

اسکردو شہر کے لیے سدپارہ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دیو سائی روڈ لینڈ سلائڈ ینگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، برگے نالے میں سیلاب سے نشیبی دیہات زیرِ آب آ گئے۔ 

ادھر کھرمنگ میں دریائے سندھ سمیت معاون دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ کے کٹاؤ سے کارگل روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔

گانچھے میں دریائے شوک کے کنارے آباد دیہات کٹاؤ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، گونگما گیاری میں معلق پل دریا میں بہہ گیا۔

شگر میں ضلع بھر کے ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی دیہاتوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

روندو میں شاہراہ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ اور جن نالے کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیےبند ہو گئی۔

قومی خبریں سے مزید