کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ پختہ نہ ہو سکا ‘ٹریفک کی روانی متاثر ‘ لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ چند سال قبل بنایا گیا جس پر پلوں کا تعمیراتی کام بھی جاری ہے اور دوسری جانب زرغون ہائوسنگ سکیم کو توسیع دیکر روڈ سے منسلک کر دیا گیا اور سڑک پر بجری ڈال دی گئی لیکن اس کی پختہ تعمیر کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار ہے اہل علاقہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پل اور بائی پاس روڈ فوری تعمیر کئے جائیں ۔