• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پاکستان: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود مبارکباد کے پوسٹرز لگ گئے

فوٹو بکشریہ کشمیری میڈیا
فوٹو بکشریہ کشمیری میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر ’مبارکباد‘ اور ’یومِ تشکر‘ کے پوسٹرز لگ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز میں پاکستانی پرچم، قائدِ اعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

پوسٹرز میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی عبارت بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ آج بروز جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر کشمیر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے وادی میں مکمل ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید