• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں

صوبائی وزیر کے پی فخر جہاں کا کہنا ہے کہ بونیر میں سیلاب کے باعث جاں بحق 78 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

یہ بات انہوں نے بونیر میں بارش و سیلاب سے ہونے نقصانات پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

صوبائی وزیر کے پی فخر جہاں نے بتایا ہے کہ بونیر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پشوڑی میں 40 گھر مکمل طور پر سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

صوبائی وزیر کے پی فخر جہاں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید