• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کا اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق رشبھ پنت سے سوال

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق ساتھی کھلاڑی رشبھ پنت سے پوچھ لیا۔

بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 2024ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا اور مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی وکٹ کیپر اور بیٹر رشبھ پنت نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل میں فتح کے موقع کی ہے۔

شیئرنگ کے بعد خوشیوں سے بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں روہت شرما نے رشبھ پنت سے ڈائریکٹ سوال کیا ’ریٹائرمنٹ لے لوں؟‘۔


روہت شرما کے سوال اور ریٹائرمنٹ کے منصوبے پر دونوں کھلاڑیوں میں مزاحیہ مکالمہ بھی ہوا، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ویڈیو میں رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائر، ارش دیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل کے تاثر ات واضح ہیں، جو روہت شرما کے پاس پہنچے تو پوچھا، بھیا یہ اسٹمپ لے کر کہاں جارہے ہو؟

اس پر فائنل کے فاتح کپتان نے مسکراتے ہوئے سوال کیا ’ریٹائرمنٹ لے لوں کیا؟‘ ساتھ ہی مزید کہا ’ہر بار جیتیں گے تو ہر بار تھوڑی ریٹائرمنٹ لیتا رہوں گا‘۔

اس پر رشبھ پنت نے ہنس کر جواب دیا کہ ’ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ کھیلیں‘۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید