وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبر پختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہلِ پنجاب اپنے خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طرف سے خیبر پختونخوا کے عوام کی مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔