• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے اِنہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اِن کی صدارت کے دوران تائیوان پر حملہ نہیں کریں گے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ شی جنگ پن نے کہا ہے کہ جب تک میں صدر ہوں، وہ تائیوان پر کبھی حملہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ (چین) اور ان کا ملک بہت صابر ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے تائیوان کو چین امریکا تعلقات کا سب سے اہم اور حساس مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو ون چائنا پالیسی اور تین مشترکہ اعلامیوں پر عمل کرنا چاہیے، تائیوان سے متعلق معاملات کو محتاط انداز میں دیکھنا چاہیے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو یقینی بنانا چاہیے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان پہلی باضابطہ ٹیلی فونک گفتگو جون میں ہوئی تھی۔

اس سے قبل اپریل میں ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چینی صدر نے انہیں فون کیا تھا تاہم اس کال کی تاریخ یا وقت پر انہوں نے کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید