• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپل زیادہ مضبوط ہے، اس دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 321 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بونیر میں آنے والا سیلابی ریلا ہرطرف تباہی کی داستان چھوڑ گیا ہے جہاں خالی اور تباہ حال مکانات ہیں اور ہر طرف ملبے کے ڈھیر موجود ہیں۔ریلے میں آنے والے بڑے بڑے پتھر اب بھی مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔ 

متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ ریسکیو اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

سیلاب میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید