محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران 17 سے 22 اگست تک لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
17 سے 22 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں کراچی، مٹھی، تھرپارکر، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔
اسی دوران بلوچستان میں بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، ژوب، پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے۔