• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایک ہی دن میں 14 ٹی اے وی آئی سرجریز کا عالمی ریکارڈ

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا، اسپتال نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹرانس کیتھیٹرک اے اورٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) سرجریز کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ کامیابی سربیا کے اسپتال کا پرانا ریکارڈ توڑ کر حاصل کی گئی، جہاں ایک دن میں 13 سرجریز کی گئی تھیں۔

میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ بغیر سینہ کھولے دل کے والوز کو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا تاہم جدید TAVI ٹیکنالوجی نے اُن مریضوں میں کامیاب علاج ممکن بنایا جہاں اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہ تھی۔

کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عابداللّٰہ نے کہا کہ اس جدید علاج سے 70 سے 80 سال کے مریضوں کو نئی زندگی ملی ہے۔

ریکارڈ ساز آپریشنز میں پاکستان کے مختلف بڑے اسپتالوں کے ماہر کارڈیالوجسٹس اور سرجنز نے بھی حصہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید