• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے تعزیتی بیان میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امارات اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید