• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ آئین کو چھیڑا گیا تو نیا بنانا مشکل ہو گا: نیئر حسین بخاری

نیئر بخاری—فائل فوٹو
نیئر بخاری—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں سیاسی قیادت کو ہی مذاکرات کرنے چاہئیں، موجودہ آئین کو چھیڑا گیا تو نیا آئین بنانا مشکل ہو گا۔

اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے تو پھر عدلیہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی جماعت کی اکثریت نہیں تھی، ہم نے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی کو حکومت سازی کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین متفقہ ہے، سب کے دستخط ہیں، آج نئے سماجی معاہدے کی بات ہو رہی ہے، موجودہ آئین کو چھیڑا گیا تو نیا آئین بنانا مشکل ہو گا۔

نیئر بخاری نے کہا کہ آپ اسی آئین میں ترمیم لا سکتے ہیں، آئین کے تحت ریاست کے اختیارات منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پنجاب اور کے پی بارڈر پر مرکزی شاہراہوں پر رقص کر رہے ہیں، ہم سیکیورٹی اسٹیٹ بن گے ہیں، مشرقی اور مغربی بارڈرز کی صورتِ حال سامنے ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ نارمل صورتِ حال نہیں، ہمیں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں، افغانستان کے ساتھ ہونے والی تمام بات چیت ریاستی سطح پر ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید