• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال پہلے حادثے سے کوما میں چلی گئی تھی: اداکارہ نمرہ خان

—فوٹو بشکریہ نمرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ نمرہ خان انسٹاگرام 

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے 2015ء میں پیش آنے والے خوفناک حادثے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال پہلے ایک حادثے کی وجہ سے میں کوما میں چلی گئی تھی۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شدید زخمی حالت کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کار حادثے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج اور کچھ میں وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ آج سے 10 سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا سب سے تاریک باب دیکھا، ایک ایسا حادثہ جس نے مجھے ہر سانس کے لیے لڑنے پر مجبور کر دیا۔

نمرہ خان نے لکھا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے میں کوما میں چلی گئی تھی اور زندہ رہنے کے لیے دوسروں پر انحصار کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت ہی تکلیف دہ لمحات تھے، مگر جس دن میں صحت یاب ہوئی وہ میری زندگی کی دوبارہ شروعات تھی اور وہ دن میرا یومِ آزادی بن گیا اور اس نے مجھے دوبارہ زندگی گزارنے، محبت کرنے اور مضبوط ہو کر دوبارہ اٹھنے کا موقع دیا۔

نمرہ خان کی جانب سے مشکل وقت بہادری اور ہمت کے ساتھ گزارنے کی کہانی کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کی ہمت کی داد دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید