سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کی بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، ٹوٹے حصے پر نئے پل کی تنصیب کے لیے کام ہو رہا ہے۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کا دستہ نئے پل کی تنصیب میں مصروف عمل ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ بحال ہو جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے مینگورہ میں متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا، مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئیں۔
پاک فوج نے گلگت بلتستان میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر باغیچہ روڈ صرف 18 گھنٹوں میں بحال کر دیا۔