کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی ہے۔
ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت اور نیپال میں شدید سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین، اُن کے اہلِ خانہ اور اس آفت سے جو لوگ تکلیف میں ان سب کے لیے دُعا گو ہوں۔
پوپ لیو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا بھی کی۔