• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں شجر کاری میں نمایاں کمی موسم میں تبدیلی کا موجب

سیالکو ٹ(نمائندہ جنگ)ضلع سیالکوٹ میں شجر کاری میں نمایاں کمی موسم میں تبدیلی کا موجب بن رہی ہے ۔سیالکوٹ پاکستان کا خوبصورت اور صاف شہر تھا جس کی خوبصورتی میں کمی اورآلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات میں درختوں کی بلا روک ٹوک کٹائی اور موسم بہار اور موسم سرما میں مقررہ ہد ف کے مطابق شجر کاری کانہ ہونا او لگائے گئے پودوں کی نامناسب حظاظت کے ساتھ زیر زمین پانی کا خطرناک حد تک آلودہ ہونا بھی شامل ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفس جنگلات سیالکوٹ قلعہ کے اہلکار نے رابط پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ جنگلات آفیسر ہارون طفیل کا دو سال پہلے تبادلہ ہوچکا ہے اور ابھی تک کسی آفیسر کی تقرری نہیں ہوئی اور اسوقت ایڈیشنل چارج ڈی او نشریز رانا امانت کے پاس ہے اس لئے شجر کاری کے پروگرام متاثر ہوتے ہیں اور جب بہت ہی ضرورت پڑ جائے توہمارے بلاک آفیسر کام کر ہی لیتے ہیں مگر ڈی او کی تقرری ضروری ہے تاکہ قوائد ضوابط کے تحت کام ہوسکے ۔ 
تازہ ترین