• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی رقص کرتے ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران ڈانس فلور پر آکر شرکاء کو حیران کر دیا، ان کے ڈانس مووز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 تقریب ساؤتھ آکلینڈ کے ڈیو ڈراپ ایونٹس سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں ثقافت اور خوشی کے رنگ دیکھنے کو ملے۔

بھارتی گلوکارہ شبانی کیشپ نے وزیراعظم کو اسٹیج پر ڈانس کی دعوت دی تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کو بھی ساتھ آنے پر آمادہ کرلیا۔ 

لکسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہپکنز ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں، اگر میں خود کو شرمندہ کر رہا ہوں تو وہ بھی خود کو شرمندہ کریں گے۔

بعدازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے الگ الگ ڈانس اسٹائل کے ذریعے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ 

ہپکنز نسبتاً سنجیدہ اور تال میل سے جھومتے رہے، جبکہ لکسن نے پورے جوش و جذبے سے ڈانس کیا اور مختلف ڈانس اسٹائلز دکھا کر خوب داد وصول کی۔

سوشل میڈیا پر لکسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دو جھومتے ہوئے ڈیڈ۔‘

یاد رہے کہ وزیراعظم لکسن اس سے قبل بھی مختلف تقریبات میں اپنی ڈانس اسکلز دکھا چکے ہیں، حتیٰ کہ ٹک ٹاک ڈانسز میں بھی حصہ لیا۔

 ان کی اہلیہ امانڈا لکسن کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف اچھے ڈانسر ہیں بلکہ ڈیٹنگ کے دنوں میں انہوں نے بال روم ڈانس کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید