• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: 7ہزار طلبا کا روایتی رقص ، عالمی ریکارڈ قائم

Seven Thousand Student World Biggest Haka In New Zealand
نیوزی لینڈ میں بیک وقت 7ہزار طلبا نے روایتی رقص کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے قصبے ماسٹرٹن میں مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم 7ہزار طلباء ایک پارک میں جمع ہوئے اور روایتی ہاکا ڈانس کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ بھی وہاں موجود تھے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2سال قبل فرانس میں بیک وقت 4028افراد نے روایتی رقص کرکے قائم کیا تھا ۔واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے اس ریکارڈ کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
تازہ ترین