کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 13 میں فائرنگ سے ایک تاجر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کپڑے کا کاروبار کرتا تھا، بنارس مارکیٹ میں اس کی دکان تھی، مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے حکام کے مطابق مقتول صبح بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر کی جانب آرہا تھا، موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، مقتول کی موٹرسائیکل، پرس، موبائل فون سب موجود ہے۔