• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہیں کھولنے کا سلسلہ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے پاک فوج کے انجینئر کور کام کر رہے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند شارع قراقرم، استک پل کے علاوہ جگلوٹ اسکردو روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اسلام آباد سے گلگت براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ، دیوسائی روڈ، استور اور چین تک جانے والی ہنزہ روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

آرمی انجینئر کور اور ایف ڈبلیو او کا لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید