بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کی وجہ سے الرٹ جاری کر کے اسکول اور کالج بند کر دیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 3 روز سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ تین روز سے جاری بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات نے شہر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
آئندہ 2 روز میں ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔