امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے، اس سے قبل کبھی ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما یہاں جمع نہیں ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے آج کی ملاقات پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آج کی ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے، یہ امریکا کےلیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج سے پہلے کبھی ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما یہاں جمع نہیں ہوئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنما آج روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔