• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کی معروف جوڈو کھلاڑی کو شوہر نے گولیاں مار کر قتل کردیا


فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا 

مصر کی معروف جوڈو کھلاڑی دينا علاء کو ان کے شوہر نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ ایتھلیٹ کے جسم پر تین گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، انہیں گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں دینا کے شوہر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ جو خود بھی گولی لگنے سے زخمی حالت میں فلیٹ کے قریب پایا گیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اہلِ محلہ نے پولیس کو بتایا کہ میاں بیوی میں  اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، پولیس نے اس شبہ کا اظہار کیا کہ بحث و تکرار کے دوران شوہر نے دینا کو گولیاں ماریں اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔ 

واقعے کے وقت ان کے دو کم سن بچے بھی گھر میں موجود تھے، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دینا نے آخری لمحات میں بچوں کو بچانے کی کوشش کی، جس دوران انہیں گولیاں لگیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید