کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد اور پاپوش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی جاسکتی ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کی جائے، مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ادارے کی قیادت اور عملہ متحرک ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، 2100 میں سے 1750 سے زائد فیڈرز سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔