• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کا کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، سعد الرحمان کا جوا ایپ اسکینڈل میں کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 ایف آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی مبینہ طور پر جوا کھیلنے والی ایک ایپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سعد الرحمان نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے وصول کیے اور کم از کم 12 مختلف جوا ایپس کی تشہیر میں ملوث پائے گئے۔

حکام کے مطابق انہیں بارہا طلب کیا گیا مگر انہوں نے تفتیش میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

 اس کے بعد ان کا نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (PNIL) میں ڈال دیا گیا اور وہ بیرونِ ملک جانے کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید