کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 12 میں گھر کی دیوار گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی دیوار گرنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 میں بھی گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بارش کے دوران شہر میں مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔