• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست نہیں کرنی چاہیے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے روسی صدر پیوٹن اچھے ثابت ہوں گے، صدر پیوٹن اچھے ثابت نہ ہوئے تو صورتِ حال مشکل ہونے والی ہے۔

واشنگٹن میں یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے زیلنسکی اور پیوٹن ٹھیک کر رہے ہیں، یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ روسی صدر کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہیے، اگلے چند ہفتوں میں ہمیں پیوٹن کے بارے میں پتہ چل جائے گا، یوکرین کو بہت سا علاقہ ملنے والا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یورپ زمینی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے، کسی نہ کسی شکل میں سیکیورٹی ہو گی، لیکن وہ نیٹو نہیں ہو سکتا، ہمیشہ سے میرا خیال تھا کہ یوکرین روس اور یورپ کے درمیان ایک بفر ہے۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کے سامنے صدر پیوٹن کو کال نہیں کی، صدر پیوٹن کے ساتھ گرم جوش تعلقات اچھی چیز  ہیں، میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید