• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک اور مرکزی قیادت کے تعلقات میں دراڑیں

پشاور  (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے درمیان تعلقات میں دراڑیں نمودار ہونا شروع ہو گئی ہیں ، پی ٹی اے کے منحرف رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، پارٹی کے سربراہ عمران خان نے بھی اس کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خدشات دور نہ کئے گئے تو ان کی حکومت کے خلاف وہ سڑکوں پر آئیں گے۔ خیال زمان نے صوبہ میں صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کھلم کھلا اعتراف کیا کہ وہ کے پی کے حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات ختم اور ان کے اختیارات کم کرتے ہوئے صوبہ میں پارٹی قیادت پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں منحرف گروپ کی تشکیل کے پس پردہ مقصد پارٹی قیادت کو یہ آگاہ کرنا ہے کہ انتخابات کے وقت لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جا رہے اور لوگ تبدیلی کے نعروں سے بددل ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین