• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد معاشی استحکام برقرار رکھیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی معاشی استحکام اور ترقی برقرار رکھیں گے۔ منگل کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دبئی میں آئی اہم ایف مشن کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے معاشی امور پر گفتگو کی گئی، دبئی میں اقتصادی ٹیم نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے 12؍ واں اور آخری جائزہ اجلاس کامیابی سے مکمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کے ساتھ وسط مدتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگا، 3؍ سال میں پاکستان کی معیشت میں بہت سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، ہماری معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ افراط زرمیں کمی ٹیکس محاصل میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی معاشی استحکام اور ترقی برقرار رکھیں گے۔
تازہ ترین