وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
کراچی سے جاری کیے گئے ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پر گفتگو کی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کراچی میں وفاقی اداروں کو مکمل فعال کرنے کی اپیل کی
ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت دے دی۔