اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کوپشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تا حیات عوامی عہدہ کیلئے نا اہل قرار دینے کے فیصلہ کیخلاف عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت اپیل میں اپیل کنندہ پرویز مشرف کے وکیل نے گزشتہ روز اضافی دستاویزات جمع کرادی ہیں۔ یہ دستاویزات اپیل کنندہ کے وکیل قمر افضل نے جمع کرائی ہیں۔یا د رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو تا حیات عوامی عہدہ کے لئے نا اہل قرار د یتے ہوئے ان کے الیکشن لڑنے کی پابندی عائد کی تھی جس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔