• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس چیف نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس چیف نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علیمہ خان کا الزام ثابت ہونے تک صرف الزام ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کے فیصلے پر خوش ہے تو یہ باعث اطمینان ہے، کسی بھی مقدمے میں ضمانت ملنا عبوری ریلیف ہوتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس شواہد کے اعتبار سے مضبوط کیس ہے، جن لوگوں کو 9 مئی کیسز میں سزائیں ہوئیں وہ بھی ضمانتوں پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مینار پاکستان جلسے میں قومی ڈائیلاگ کی بات کی تھی، پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر رہی ہے یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔

خیال  رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش میرے بیٹے شاہریز کو اغواء کرکے لے گئے۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ شاہریز کو لاہور میں میرے گھر سے اغواء کیا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس چار مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید