• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 2 ہزار کا چالان کیوں کیا؟ شہری کا پول پر چڑھ کر احتجاج، ریسکیو کرلیا گیا

---تصاویر:سوشل میڈیا
---تصاویر:سوشل میڈیا

لاہور میں ٹریفک چالان پر شہری نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر انوکھا احتجاج کیا، ریسکیو اہلکاروں نے مذاکرات کے بعد محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا۔

لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ایک شہری نے ٹریفک پولیس کی جانب سے 2 ہزار روپے کا چالان ہونے پر احتجاجاً ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری مسلسل یہ کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہیں۔ 

واقعے کے باعث سڑک پر عوام کا ہجوم جمع ہوگیا اور صورتحال خطرناک رُخ اختیار کر گئی۔

ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کئی منٹ کی کوشش کے بعد شہری کو بات چیت کے ذریعے محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا، جس کے باعث ایک بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

قومی خبریں سے مزید