• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: عدالت کا چوری ڈکیتی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزم کو رہا کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

راولپنڈی کی عدالت نے چوری ڈکیتی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر اقبال شاہ نے ملزم کو جیل بھیجنے کی پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے پولیس کارروائی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 103 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

عدالت نے محمد خلیل کو تمام مقدمات سے ڈسچارج اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ خلیل 14 اگست کو فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا، مشتبہ قرار دے کر حراست میں لیا، رہائی کیلئے پولیس نے 3 لاکھ روپے مانگے، غریب رنگ ساز اتنی رقم ادا نہیں کر سکا۔

وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے چوری ڈکیتی کے 11 مقدمات میں خلیل کی گرفتاری ظاہر کی۔

قومی خبریں سے مزید