کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے الزام میں ایک سرکاری اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی تفتیش کے بعد مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار مبینہ سہولت کار میر خان محمد پراسیکیوٹر انسپکٹر بنا اور مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کرتا رہا۔
میر خان محمد سے تفتیش کے بعد دیگر متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیو ٹمز یونیورسٹی کے لیکچرر عثمان قاضی کی گرفتاری کے بعد اس کو گرفتار کیاگیا ہے ۔