سرگودھا کے کچہری بازار میں 5 خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لی گئیں۔
سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ 5 خواتین کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
گھوٹکی کے علاقے گوٹھ چنالی میں تشدد سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واردارت میں گھر کے ملازمین ملوث لگتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
لاڑکانہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تحصیل رتو ڈیرو کی یونین کونسل وارث ڈنو پہنچ گئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی توحید میمن اور ترجمان حکومت سندھ سیدہ اقربا کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ پر تشدد کے بعد ملزم ارمغان نے رات 1:30بجے کے قریب خون صاف کروایا، ارمغان کے ملازم زوہیب نے مصطفیٰ کا خون صاف کرنے کا اعتراف کیا ہے، خون صاف کرنے کی ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قصرِ ناز میں 150 سالہ بانیان درخت کی بحالی کی ہدایت کر دی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی قیادت کو کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر سے 1 لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں مضرِ صحت روٹی کھانے سے بچی انتقال کر گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ باقی 20 کروڑ میں سے ٹاؤنز نے پیٹرول، ملازمین کی لیو انکیشمنٹ، میڈیکل، پی ایف اور انشورنس پر خرچ کیے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے، اسحاق ڈار کی بنگلا دیش نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ 9 مئی 2023ء کو شر انگیزی کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہو گیا تھا، ملزم شیر شاہ دو سال سے لندن میں روپوش تھا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بارشوں کے دوران خطرناک قرار دی گئیں عمارتوں میں تدریس کا عمل روک دیا ہے۔