پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 برسوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 برسوں پر جدید عالمی معیار کی دستاویزی فلم بنائی جائے گی، یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پر مبنی ہو گی۔
اس میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہو گی جبکہ کوویڈ کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔
دستاویزی فلم میں پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگوں میں ٹاپ پر کیسے آئی اس کا سارا خلاصہ پیش کیاجائے گا۔