• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان غنی عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے، سعید غنی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور کچھ ساتھیوں کا سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سہیل نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے، جو اسکا قانونی حق تھا۔

انہوں نے کہا کہ فرحان غنی سمیت تمام افراد خود گرفتاری دے کر قانون کا سامنا کریں۔ فرحان سمیت دیگر عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرینگے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی اور کراچی کے چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹاؤن چیئرمین اور پی پی پی رہنما فرحان غنی اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید