• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی سربراہ بنگلادیش محمد یونس سے ملاقات، تعلقات کی بحالی پر گفتگو

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے بنگلادیش حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔

چیف ایڈوائزر محمد یونس سابق وزیرِ اعظم بنگلا دیش شیخ حسینہ واجد کی جلاوطنی کے بعد بنگلا دیش کے سربراہ بنے تھے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی بحالی پر گفتگو ہوئی، نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے، کنیکٹیویٹی بہتر بنانے پر بھی بات ہوئی۔

نائب وزیرِ اعظم نے پروفیسر محمد یونس کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات پہنچائیں۔

ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتِ حال اور علاقائی تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیشی حکومت کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکا میں ہوئی جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد حسن توحید بھی شریک ہوئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارت کاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید