وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ڈھاکا میں امیر جماعتِ اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات امیرِ جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہوئی، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے وزیرِ اعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی سیاست، تعلیم، سماجی بہبود کے میدان میں مثبت خدمات کو سراہا۔
جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللّٰہ محمد طاہر اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔