حافظ آباد میں سسرالیوں کی جانب سےمبینہ طورپرجلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑگئی۔پولیس نے ساس اور نند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔
رحمت آباد کی رہائشی ثوبیہ کے اہل خانہ کے مطابق سسرالیوں نے تیل چھڑک کر ثوبیہ کو آگ لگادی تھی جسے تشویشناک حالت میں میواسپتال لاہور منتقل کیاگیا،اسپتال میں 3روز زیرعلاج رہنےکےبعد وہ انتقال کرگئی۔
ایس ایچ او علی اکبر کےمطابق آگ لگانے کے الزام میں ثوبیہ کی ساس اور نند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا او رمزید تفتیش جاری ہے۔