• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس آج او آئی سی سیکریٹریٹ جدہ میں ہوگا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطین کی سنگین صورتِ حال پر غور کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے پر اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پر غور کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید