• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ٹیلیفونک رابطہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کےپی اور گلگت میں بارشوں اور سیلاب سے اموات اور تباہ کاریوں پر اظہارِ تعزیت کیا۔

ایرانی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ آزمائش میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں، ہم پاکستان کےعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی پیشکش پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے فیلڈ میں ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف اولین ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید