• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کا بیٹے کی پہلی سالگرہ پر دل چھولینے والا جذباتی پیغام

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹے عالیار کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار ہیں انہوں نے محبت سے بھرپور دل چھولینے والے جذباتی پیغام کے ساتھ ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

شاہین نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا نوٹ لکھا جس میں باپ ہونے کی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا، ’ہیپی برتھ ڈے عالیار، ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتا جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا، تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور بڑھتے ہوئے دن ہماری زندگی کا سب سے حسین سفر ہیں، تم ہماری سب سے بڑی رحمت اور سب سے بڑی خوشی ہو، ماما اور بابا تم سے بےحد محبت کرتے ہیں۔‘

اس موقع پر سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی اپنے نواسے کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے نہال نظر آئے، انہوں نے بھی انسٹاگرام پوسٹ پر خصوصی پیغام لکھا۔ 

انہوں نے انسٹاگرام پر کہا کہ میرے عالیار کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، صرف ایک سال میں تم نے ہمارے دلوں میں اتنی محبت اور رونق بھردی کہ لفظ کم پڑ جاتے ہیں۔ اللّٰہ تمہیں صحت، خوشیوں اور مقصد بھری زندگی عطا کرے، تم بےحد پیارے اور چاہے جانے والے ہو۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید