• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام میں طوفان کاجیکی کا خطرہ، 5 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ویتنام میں طوفان کاجیکی کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے ساحلی علاقوں سے 5 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویتنام کی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی بُحیرہ چین میں ویتنام کے ساحل کے قریب طوفان کاجیکی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ویتنامی حکومت نے طوفان کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ساڑھے 16 ہزار فوج اور 1 لاکھ 7 ہزار نیم فوجی دستے تعینات کر دیے  ہیں۔

ویتنامی حکام نے بتایا ہے کہ طوفان سے وسیع پیمانے پر بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید