• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یورپی ملک پرتگال نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کی وزارتِ خارجہ اعلان کیا کہ وہ اتوار کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلیٰ سطح وفد، فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال ان 9 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اگلے ہفتے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔

بتاتے چلیں ان ممالک میں برطانیہ، آسٹرلیا، فرانس اور کینیڈا شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید