• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی لڑاکا طیارے اسٹونیا کی حدود میں داخل

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

روس کے جنگی طیارے اسٹونیا کی حدود میں داخل ہو گئے۔

اسٹونیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے 12 منٹ تک اسٹونیا کی حدود میں رہے۔

اس سے پہلے روس کے بیس ڈرون طیارے 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی رات پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ پولینڈ اور اسٹونیا دونوں نیٹو کے رکن ملک ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ترید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگی طیاروں نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پرواز بین الاقوامی قوانین کے تحت بحیرہ بالٹک پر نیوٹرل مقام پر کی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید